14 اگست، 2024، 12:26 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85568023
T T
0 Persons

لیبلز

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے ایران گیس پائپ لائن پروجکٹ کی تکمیل کا مطالبہ کیا ہے

 اسلام آباد – ارنا – امیر جماعت اسلامی پاکستان نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجکٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس پروجکٹ کی تکمیل کی ضرورت پر زور دیا ہے

 ارنا کے مطابق امیر جماعت اسلامی  پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں ملک کا  توانائی کا بحران دور کرنے میں حکومت کی ناکامی پر سخت تنقید کی ۔

 اس رپورٹ کے مطابق انھوں نے کہا  ہے کہ عوام کے اندر بجلی اور گیس کے سنگین اخراجات برداشت کرنے کی توانائی نہیں ہے او  توانائی کا سنگین بحران دور کرنے کے حوالے سے حکومت کے اقدامات موثر نہیں ہیں۔   

 امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہاہے کہ ہم ایران کے توانائی کے منابع کی مدد سے ملک کی بجلی اور گیس کی پچیس فیصد ضرورت پوری کرسکتے ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجکٹ کی تکمیل میں مزید تاخیر نہ کرے۔

 قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے اقتصاد اور توانائی کے ماہرین اورسیاسی رہنماؤں نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے  کہ حکومت کو چاہئے کہ اسلامی  جمہوریہ ایران کی مدد سے بالخصوص گیس پائپ لائن پروجکٹ کی تکمیل کے ذریعے توانائی کے بحران کو دور کرنے کی کوشش کرے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .